کراچی میں پانی کا سنگین بحران،  پیپری پمپنگ سٹیشن کی بجلی12 گھنٹے سے بند 

Aug 09, 2026 | 22:49:PM
 کراچی میں پانی کا سنگین بحران،  پیپری پمپنگ سٹیشن کی بجلی12 گھنٹے سے بند 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان احمد)   پپری پمپنگ سٹیشن پر کیبل چوری کے باعث بجلی کا بریک ڈاؤن  ہونے سے سنگین صورتحال پیدا ہو گئی۔ بجلی جلد بحال نہ  ہونے کے نتیجہ میں کراچی میں پانی کا سنگین بحران پیدا ہونے سے کہرام مچ گیا ہے۔  

پپری پمپنگ سٹیشن کی بجلی صبح 9 بج کر 40 منٹ پر معطل ہوئی اور  12 گھنٹے گزرنے کے باوجود  بحال نہ ہوسکی۔

پپری پمپنگ سٹیشن کی بجلی بند ہونے سے پانی کی فراہمی  بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

بجلی کی بندش سے شہر کو تقریباً 145 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔

لانڈھی، کورنگی، ملیر اور ابراہیم حیدری میں پانی کی فراہمی  متاثر ہو رہی ہے اور  شاہ فیصل کالونی، پی این ایس مہران اور پی اے ایف بیس فیصل بھی متاثر ہوں گے۔ کارساز، ڈی ایچ اے اور قیوم آباد کے علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔

کے الیکٹرک نے بارہ گھنٹے سے بجلی بند ہونے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ  پپری پمپنگ سٹیشن کو بجلی فراہم کرنے والی کیبل چوری ہو گئی ہے۔  کے الیکٹرک کے حکام نے یہ نہیں بتایا کہ نئی کیبل  کا انتظام کر کے بجلی کی سپلائی بحا ل کرنے میں کمپنی کو بارہ گھنٹے کیوں لگ گئے۔

پپری پمپنگ سٹیشن کیا ہے

اس پمپنگ سٹیشن پر دو پمپنگ فیسیلیٹیز ہیں جنہین اولڈ پپری پمپنگ سٹیشن اور نیو پپری پمپنگ سٹیشن کہا جاتا ہے۔

ان دونوں فیسیلیٹیز پر ٹوٹل 28 پمپنگ سیٹ نصب ہیں، جو تقریباً 120–140 ملین گیلن یومیہ پانی اٹھاتے ہیں۔ ان پمپنگ سٹیوں سے  پانی دو ریزروائرز  twin reservoirs میں جاتا ہے۔
وہاں سے اولڈ پیپری پمپنگ سٹیشن کے سسٹم سے بہتر انچ کی پائپ لائن اور  54 انچ New Pipri Main  کی پائپ لائن دو الگ water mains نکلتے ہیں۔

آج ہونے والے بریک ڈاؤن سے کون سا پمپنگ سٹیشن بند ہوا ہے، یا کیا دونوں سٹیشن بند ہیں، یہ واضح نہیں ہوا۔

بجلی کے گزشتہ بریک ڈاؤن

پیپری کراچی شہر کے بڑے حصہ کو پانی کی فراہمی کا ذریعہ ہے۔ یہاں بجلی کی فراہمی بند ہو جانے سے شہر میں پانی کی سپلائی ڈسٹرب ہوتی ہے اور بریک ڈاؤن کا دورانیہ زیادہ ہو تو شہر مین کہرام مچ جاتا ہے۔
جنوری 2026 میں اس کا عملی ثبوت بھی ملا: Old Pipri Pumping Station چار دن بند  رہا تھا  جبکہ New Pipri Pumping Station معمول کے مطابق چلتا رہا۔ اس دوران KWSC نے اسی دوران شہر کو پانی کی فراہمی میں تقریباً 60  ملین گیلن روزانہ کمی بتائی تھی۔

 آج  پیپری پمپنگ سٹیشنوں میں سے کون سا چل رہا ہے؟
اس کا میں ابھی تصدیق شدہ جواب نہیں مل سکا۔ آج کی cable theft کے بارے میں  دونوں متعلقہ اداروں نے سرسری بتایا ہے۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ کیبل کس پلانٹ کیلئے تھی۔  اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ کیا دوسرے پمپنگ سٹیشن کی بجلی برقرار ہےَ 

بجلی کی بحالی کے لیے واٹر کارپوریشن الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطہ رکھے ہوئے ہے۔ لیکن جب تک بجلی بحال نہیں ہو گی بحران بڑھتا جائے گا۔

 حکام کا کہنا ہے کہ بجلی جلد بحال ہوئی تو پانی کی فراہمی کو معمول پر لانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔