ایران کی 40 روزہ جنگ کے دوران 3519 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) ایران کی فارنزک میڈیسن آرگنائزیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 40 روزہ جنگ میں تین ہزار 519 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس تعداد میں حالیہ ہفتوں کے دوران خصوصاً جنوبی ایران میں امریکہ کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے افراد شامل نہیں ہیں، ہلاک ہونے والوں میں تقریباً تین ہزار مرد اور 500 خواتین شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک شدگان میں 270 طلبہ بھی شامل تھے جن میں اکثریت میناب کے شجرۂ طیبہ سکول کے طلبہ کی تھی جو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے پہلے روز مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں 38 بچے ایسے تھے جن کی عمر 5 سال سے کم تھی۔
یہ بھی پڑھیں :پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی?وفاقی وزیر نے بڑی خوشخبری سنا دی
رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ہلاک شدگان میں کتنے فوجی اہلکار شامل تھے، تاہم ایرانی خبر ایجنسی ارنا نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ جنگ میں کم از کم 1,460 شہری اور 2,080 ایرانی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔