متعدد افراد کو کاٹنے والا بند رآخر کار پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انڈونیشیا میں 17 لوگوں کو زخمی کرنے والے جنگلی بندر کو سخت محنت کے بعد پکڑ لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے ریاؤ میں 2 ہفتوں سے مسلسل بندر کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہو رہے تھے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بندر سے تنگ پولیس، فوجی اہلکاروں، فائر فائٹرز اور جنگلی حیات کے اہلکاروں نے ایک مشترکہ آپریشن کیا اور سخت محنت کے بعد حکام کو ٹمبیلاہان قصبے سے بندر کو پکڑنے میں کامیابی ملی۔
اسی حوالے سے پولیس کے سربراہ ڈونی ایکو لسٹینٹو نے کہا کہ ریاؤ نیچرل ریسورسز کنزرویشن ایجنسی نے بندر کو پکڑنے کیلئے 3جال لگائے جن میں سے ایک جال کے ذریعے بندر زندہ پکڑا گیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی چیف جسٹس پر کالا جادو کرنے والا گرفتار
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ٹمبیلاہان میں بندر نے تقریباً 17 افراد کو زخمی کیا تھا، جن میں بچے اور بزرگ شہری بھی شامل تھے۔
حکام کا بتانا تھا کہ یہ ایک لمبی دم والا بالغ نر بندر ہے، جس نے گھروں کے باہر اور سڑکوں پر لوگوں پر حملہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بندر کے کاٹنے کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے علاقے میں خوف بھی پھیل گیا تھا جس کے سبب ضلع ٹمبیلاہان کے سکولوں کو 3 دن کیلئے بند کرکے آن لائن کلاسز کا حکم دیا گیا۔