بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بھارتی فضائیہ کے حاضر سروس ونگ کمانڈر کو حساس دفاعی معلومات افشا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے ونگ کمانڈر کو گرفتار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے ونگ کمانڈر کو اپنی سوشل میڈیا دوست خاتون کے موبائل فون پر ڈیٹا چوری کا سافٹ ویئر ڈال کر حساس دفاعی معلومات شیئر کرنے کے الزام پر 30 مئی کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسمبلی کے باہر احتجاج! خاتون رہنما پرسیاہی پھینک دی گئی
تہاڑ جیل میں عدالتی تحویل میں موجود 44 سالہ ونگ کمانڈر کا نام نہیں ظاہر کیا گیا ہے۔