بارش سے متعددفیڈرزٹرپ کرگئے،متعددعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

Aug 09, 2026 | 11:49:AM
بارش سے متعددفیڈرزٹرپ کرگئے،متعددعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہدسپراء)بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیااورمتعددعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
بارش کے باعث لیسکو کے سسٹم میں تکنیکی و فنی خرابیاں پیدا ہونے سے 80سے زائد فیڈرز پر ٹرپنگ کے واقعات رونما ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے،مسلسل بارش سے لیسکو کے لائن سٹاف کوبھی بحالی کا کام کرنے میں دشواری ہونے لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے
شہر کے بعض علاقوں میں ٹرانسفارمرز جلنے سے بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوئی،دوسری جانب سے لیسکو کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ صارفین بجلی کی املاک سے دور رہیں، لائن سٹاف بھی احتیاطی تدابیر سے فرائض انجام دے۔