میری ذاتی زندگی پر کسی کو رائے دینے کا حق نہیں،کنول آفتاب

Aug 09, 2025 | 21:11:PM
 میری ذاتی زندگی پر کسی کو رائے دینے کا حق نہیں،کنول آفتاب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر کنول آفتاب نے کہا ہے کہ  کچھ لوگ انہیں لالچی قرار دیتے ہیں یا یہ تاثر دیتے ہیں کہ وہ اپنے شوہر، ذوالقرنین سکندر، کے ساتھ خوش نہیں ہیں اور صرف پیسہ کمانے کی فکر کرتی ہیں۔ 

 حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک کھلا پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور کسی کو اس بات کی فکر نہیں ہونی چاہیے کہ وہ شوہر کے ساتھ خوش ہیں یا نہیں ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں اپنی محنت سے کما رہے ہیں، دونوں کی آمدنی برابر ہے، اور وہ اپنی زندگی سے مطمئن اور خوش ہیں۔ کنول نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی نجی زندگی میں دخل اندازی یا تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن قائم رکھتی ہیں، اور چاہتی ہیں کہ لوگ بھی دوسروں کے بارے میں غیر ضروری قیاس آرائیاں کرنے کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دیں۔