کراچی میں پسند کی شادی پرنوجوان کا قتل ’انصاف نہ ملا تو خودکشی کرلوں گی‘بیوہ

Aug 09, 2025 | 19:00:PM
کراچی میں پسند کی شادی پرنوجوان کا قتل ’انصاف نہ ملا تو خودکشی کرلوں گی‘بیوہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درِشہور) کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں پسند کی شادی پر احمد نامی نوجوان کا قتل کردیا،احمد کی بیوہ نے کہا ہے کہ انصاف نہ ملا تو خودکشی کرلوں گی،شوہر سے بہت محبت کرتی تھی۔ 

 والدین کے مطابق  بیٹے کو 3 گھنٹے تک بربریت کا نشانہ بنا کر7 گولیاں ماری گئی،والد نے مزید بتایا کہ میرا اکلوتا بیٹا تھا۔ 

لڑکی کا کہنا ہے کہ  ہم نے چھپ کر نکاح کیا تھا، بعد میں گھر والے راضی ہوگئے تھے تاہم والد اور چچا نے تشدد کے بعد شوہر کو قتل کیا،بیوہ کا کہناکہ میرے سامنے شوہر کو قتل کیا گیا، چچا نے میرے پیٹ پر بھی لات ماری جبکہ شوہر کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات تھے۔

لڑکی کا مزید کہنا ہے کہ اگر انصاف نہ ملا تو خودکشی کرلوں گی،شوہر سے بہت محبت کرتی تھی۔ 

اس حوالے سے مقتول کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ احمد بہت اچھا لڑکا تھا بہت شریف تھا،بیوی کو بہت خوش رکھا تھا جب بھی بظاہر اس کے سسرال والے راضی تھے،احمد کے والدین بہت غریب ہیں ان کو انصاف دلوائیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا ریٹائرڈ پروفیسر کو پنشن کی رقم دو ماہ میں ادا کرنے کا حکم