انڈر 17 فٹ بال و فٹسال کوچنگ سٹاف فائنل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے انڈر 17 اور فٹسال ٹیم کے کوچنگ سٹاف فائنل کرلیے ہیں، ناصر اسماعیل پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، ان کے نام کی منظوری دیدی گئی ہے۔
شاداب اور عیسی خان انڈر 17 ٹیم کے اسسٹنٹ کوچز کے عہدے پر فائنل ہوئے ہیں، خرم شہزاد کو پاکستان انڈر 17 ٹیم کا گول کیپنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
سخاوت علی کو پاکستان فٹسال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہاشم خان اور شاہ رخ خٹک بھی فٹسال ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :انڈیا کے سب سے امیر شخص کا بھائی کیسے دیوالیہ ہوا؟