ٹرمپ کی کامیاب امن کوششیں تاریخی اور انسانیت کی خدمت کے مترادف ہیں: خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید ہے امریکی صدر ٹرمپ فلسطین میں امن اور دو ریاستی حل میں بھی تاریخی کردار ادا کریں گے۔
ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کروانے میں کردار قابلِ تحسین ہے، ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان امن قائم کروانے میں بھی کرداد ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی بھی صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ممکن ہوئی تھی، امریکی صدر نے روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا اشارہ بھی دیا ہے، صدر ٹرمپ کی کامیاب امن کوششیں تاریخی اور انسانیت کی خدمت کے مترادف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بڑی کامیابی ، پنجاب حکومت قرضوں کے بوجھ سے آزاد
خواجہ آصف نے کہا کہ امید ہے صدر ٹرمپ فلسطین میں امن اور دو ریاستی حل میں بھی ایسا ہی تاریخی کردار ادا کریں گے، غزہ میں نشانہ بننے والے معصوم فلسطینی بھی پائیدار امن کے لیے صدر ٹرمپ کی مداخلت کے منتظر ہیں، انسانیت صیہونی مظالم اور فلسطینی نسل کشی کے خاتمے کی منتظر ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
نواز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف میرے بہترین دوست اور مشکل کے ساتھی ہیں، ہم دونوں نے مشکل اور آسان وقت ایک ساتھ کاٹا ہے،اس موقع پر خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ ملک جب بھی مشکلات کا شکار ہوا ہے تو نواز شریف کی سیاسی بصیرت نے اس کو سہارا دیا ہے۔کل بھی ملک کو ڈیفالٹ سے نکالنے کے قربانیاں دیں آگے بھی یہ سفر جاری رہے گا۔
اس سے قبل وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے استعفیٰ کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا ۔