ہاکی چیمپئنز ٹرافی، قومی ٹیم ایونٹ سے باہر

Aug 09, 2023 | 22:45:PM
ہاکی چیمپئنز ٹرافی، قومی ٹیم ایونٹ سے باہر
کیپشن: قومی ٹیم پانچویں پوزیشن کیلئے چین کیخلاف 11 اگست کو میدان میں اترے گی۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید اقبال) پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں دم توڑ گئیں۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں قومی ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیے: کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کا نیا شیڈول، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

خیال رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ راؤنڈ میں صرف ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کرسکی ہے، پاکستان نے کل 5 میچز کھیلے جن میں سے ایک میچ جیتا، 2 ہارے اور 2 ڈرا ہوئے۔

قومی ٹیم پانچویں پوزیشن کیلئے چین کیخلاف 11 اگست کو ان ایکشن ہوگی۔