کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کا نیا شیڈول، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

Aug 09, 2023 | 18:17:PM
کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کا نیا شیڈول، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2023ء کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا، جس کے مطابق عالمی کپ کا ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر 2023ء کو ہوگا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے نئے شیڈول کے مطابق بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے 8 میچز کی تاریخیں تبدیل کردی گئی ہیں۔

شیڈول کے مطابق پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کے بجائے اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ 12 کی بجائے 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔

نئے شیڈول کے مطابق پاک انگلینڈ میچ 12 کی بجائے 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

دہلی میں دس اسٹیجنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کے بعد بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے انکشاف کیا کہ بھارت کے اعلیٰ ترین کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے 2-3 آئی سی سی ممبر بورڈز سے شیڈول میں کچھ تبدیلیاں کرنے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت میچ کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

ورلڈکپ 2023ء کا نیا شیڈول:

10 اکتوبر: انگلینڈ بمقابلہ بنگلادیش - درھرم شالا - بوقت ساڑھے دس بجے صبح

10 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا - حیدرآباد (انڈیا) - بوقت دو بجے دوپہر (بھارتی معیاری وقت)

12 اکتوبر: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا – لکھنؤ - بوقت دو بجے دوپہر (بھارتی معیاری وقت)

13 اکتوبر: نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلادیش – چنائی - بوقت دو بجے دوپہر (بھارتی معیاری وقت)

14 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ بھارت - بمقام احمد آباد - بوقت دو بجے دوپہر (بھارتی معیاری وقت)

15 اکتوبر: انگلینڈ بمقابلہ افغانستان – دہلی - بوقت 2 بجے دوپہر (بھارتی معیاری وقت) 11 نومبر: آسٹریلیا بمقابلہ بنگلادیش – پونے - بوقت 10:30 صبح (بھارتی معیاری وقت)

11 نومبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ – کلکتہ - بوقت 2 بجے دوپہر (بھارتی معیاری وقت)

12 نومبر: بھارت بمقابلہ نیدر لینڈز - بمقام بنگلورو - بوقت 2 بجے دوپہر (بھارتی معیاری وقت)