باجوڑ: ماموند لرخلوزو ہسپتال کے قریب دھماکہ, ایک شہری, 5 ایف سی اہلکار زخمی

Aug 09, 2023 | 19:39:PM
باجوڑ: ماموند لرخلوزو ہسپتال کے قریب دھماکہ, ایک شہری, 5 ایف سی اہلکار زخمی
کیپشن: باجوڑ: ماموند لرخلوزو ہسپتال کے قریب دھماکہ, ایک شہری, 5 ایف سی اہلکار زخمی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) باجوڑ ایجنسی میں ماموند لرخلوزو ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک شہری اور 5 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق باجوڑ میں ماموند لر خلوڑو ہسپتال کے قریب دھماکہ میں ایک شخص زخمی ہوا، دھماکہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کی سنی گئی، حکومت نے جاتے جاتے بڑی منظوری دے دی

دوسری جانب ڈی پی او باجوڑ کا کہنا ہے کہ ماموند لر خلوزو ہسپتال کے قریب ہونے والا دھماکہ دراصل ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ تھا، حملے میں ایک شہری اور 5 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے، ماموند لرخلوزو خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کی گاڑی کو نقصان پہنچاہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔