جویریہ عباسی کا سابق شوہر شمعون عباسی کے متنازع بیان پر ردِعمل 

Aug 09, 2023 | 13:18:PM
 پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی نے بیٹی کی شادی کے بعد پہلی انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے سابق شوہر شمعون عباسی کے متنازع بیان پر ردِعمل جاری کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ جویریہ عباسی نے بیٹی کی شادی کے بعد پہلی انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے سابق شوہر شمعون عباسی کے متنازع بیان پر ردِعمل جاری کر دیا۔

حال ہی میں اداکارہ جویریہ عباسی نے  اپنی اور شمعون عباسی کی بیٹی عنزیلا عباسی کو رُخصت کیا تاہم بیٹی کی شادی میں شمعون عباسی نے شرکت نہیں کی۔ شادی میں غیر موجودگی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کئی سوال اٹھائے جا رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر کی جانے والی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑتے ہوئے شمعون عباسی نے بیان جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے بغیر کسی کا نام لیے لکھا کہ چند بے شرم لوگوں سے اپنے تعلقات توڑنے کی یاد دہانی کروا رہا ہوں، میں نہ کبھی ایسے بے حیا، بے غیرت اور بے شرم لوگوں سے کوئی تعلق رکھنا چاہتا تھا اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا۔

 یاد رہے کہ حال ہی میں شمعون عباسی نے اپنی  بیٹی عنزیلہ عباسی کی شادی میں شرکت نہ کرتے ہوئے بعدازاں اپنے زخمی ہونے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی تھی  جو بعد میں ڈیلیٹ کردی تھی۔

تاہم اب سابقہ اہلیہ جویریہ عباسی کی جانب سے اپنی انسٹااسٹوری پر پوسٹ شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شمعون عباسی کیلئے معنی خیز پیغام قرار دیا جارہا ہے۔

جویریہ عباسی نے انسٹا اسٹوری پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں لکھا کہ ’ ایک صحت مند (روشن خیال) ذہن دوسروں کے بارے میں بُرا نہیں بولتا‘۔

مزید پڑھیں:  بھارتی فلم ڈائریکٹر صدیق اسماعیل انتقال کرگئے 

واضح رہے کہ شمعون عباسی اور جویریہ عباسی کی شادی 1997 میں ہوئی تھی اور 2009 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ شمعون عباسی نے جویریہ کے بعد تین شادیاں کیں جن میں اداکارہ حمائمہ ملک، جویریہ رندھاوا اور شیری شاہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی اور ولیمے کی چند تصاویر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر  وائرل ہوگئی۔