بھارتی فلم ڈائریکٹر صدیق اسماعیل انتقال کرگئے 

Aug 09, 2023 | 12:54:PM
 بھارتی فلم ڈائریکٹر صدیق اسماعیل دل کا دورہ پڑنے کے سبب 63 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، صدیق اسمٰعیل کی تدفین آج (بدھ کو) ہوگی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جنوبی بھارت کے ملیالم فلم ڈائریکٹر صدیق اسماعیل دل کا دورہ پڑنے کے سبب 63 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، صدیق اسمٰعیل کی تدفین آج (بدھ کو) ہوگی۔

سلمان خان اور کرینہ کپور کی سپر ہٹ فلم ’باڈی گارڈ‘ کے ڈائریکٹر صدیق اسماعیل دل کا دورہ پڑنے کے سبب 63 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

صدیق اسماعیل نے فلموں میں ہدایتکاری کا آغاز 1989 میں فلم رام جی راؤ اسپیکنگ سے کیا۔ اس سے قبل وہ اسکرین رائٹر تھے اور انہوں نے 1986 میں ملیالم فلم پاپن پریاپیٹا پاپن میں بطور اسکرین رائٹر کیریئر شروع کیا تھا، جبکہ ان کی آخری فلم بگ برادر تھی۔ ڈائریکٹر صدیق اسماعیل نے سلمان خان اور کرینہ کپور کی سپر ہٹ فلم ’’باڈی گارڈ‘‘ کی ہدایتکاری بھی کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدیق اسماعیل کو تقریباً ایک ماہ قبل ’جگر کی دائمی بیماری‘ کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جن کا علاج تاحال جاری تھا اور وہ پہلے سے بہتر تھے۔

مزید پڑھیں:  کارسرکار میں مداخلت،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کیخلاف مقدمہ درج 

ہسپتال ذرائع کے مطابق صدیق اسماعیل کو سانس کی خرابی کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اور طبی انتظامات سے ان کی حالت میں بہتری آئی تھی۔ کچھ روز قبل اُنہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا اور وہ آکسیجن پر تھے۔

علاج کے دوران صدیق اسماعیل کو دل کا شدید دورہ پڑا جس کے بعد ان کی ایمرجنسی انجیو پلاسٹی بھی کی گئی، وہ ہسپتال میں ہی زیرِ علاج تھے۔ منگل کی رات 9 بجے اُنہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔