پی ٹی آئی ایم پی اے پر قاتلانہ حملہ: بڑی پیشرفت سامنے آگئی

Aug 09, 2022 | 12:53:PM
پی ٹی آئی ایم پی اے،قاتلانہ حملہ،بڑی پیشرفت،تحریک انصاف
کیپشن: سی ٹی ڈی اور لوکل پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت علی کی گاڑی پر نامعلوم شرپسندوں ک جانب سے حملہ کیس میں جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔

 سی ٹی ڈی اور لوکل پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد درجنوں افراد اور زخمیوں کے بیانات قلمبند کئے۔

 یہ بھی پڑھیں:ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں، سب ایک ڈرامہ ہے:پرویز خٹک

دوسری جانب سابق وزیر دفاع و پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں، سب ایک ڈرامہ ہے،  اتحادی حکومت پھنس گئی ہے، یہ نہ حکومت چھوڑسکتے ہیں نہ چلاسکتےہیں۔

 نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک  کا کہنا تھاکہ عمران خان کو صرف عوام ہی سیاست سے آؤٹ کرسکتے ہیں، جلد انتخابات کیلئے اتحادی حکومت سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل کردے، اگر ایسا ہو تو پی ٹی آئی بھی دونوں صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کو تیار ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے چیلنج دیا کہ نوازشریف واپس آئیں اور ون ٹو ون عمران خان کے ساتھ مقابلہ کریں۔ پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ فوج کی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہے، حالات ایسے بنے تھے کہ سب سمجھ رہے تھے کہ عمران خان ختم ہوگیا، میرا خود اب بھی فوج کے ساتھ رابطہ ہے۔