ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں، سب ایک ڈرامہ ہے:پرویز خٹک

Aug 09, 2022 | 11:18:AM
ممنوعہ فنڈنگ کیس, ڈرامہ ,پرویز خٹک,نوشہرہ , پی ٹی آئی ,نوازشریف,عمران خان
کیپشن:  سابق وزیر دفاع و پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  سابق وزیر دفاع و پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں، سب ایک ڈرامہ ہے،  اتحادی حکومت پھنس گئی ہے، یہ نہ حکومت چھوڑسکتے ہیں نہ چلاسکتےہیں۔

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک  کا کہنا تھاکہ عمران خان کو صرف عوام ہی سیاست سے آؤٹ کرسکتے ہیں، جلد انتخابات کیلئے اتحادی حکومت سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل کردے، اگر ایسا ہو تو پی ٹی آئی بھی دونوں صوبوں کی اسمبلیاں توڑنے کو تیار ہے، پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے چیلنج دیا کہ نوازشریف واپس آئیں اور ون ٹو ون عمران خان کے ساتھ مقابلہ کریں۔

پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ فوج کی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہے، حالات ایسے بنے تھے کہ سب سمجھ رہے تھے کہ عمران خان ختم ہوگیا، میرا خود اب بھی فوج کے ساتھ رابطہ ہے۔

یہ بھی پڑھیںنوشہرہ : نامعلوم افراد  کی گاڑی پر فائرنگ،تحریک انصاف کے رہنما بھائی سمیت زخمی