ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کا شرمنا ک ریکارڈ ۔۔پو ری ٹیم 62 رنز پر ڈھیر۔۔بنگلہ دیش نے سیریز نا م کر لی

Aug 09, 2021 | 20:28:PM
ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کا شرمنا ک ریکارڈ ۔۔پو ری ٹیم 62 رنز پر ڈھیر۔۔بنگلہ دیش نے سیریز نا م کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بنگلہ دیش کی کر کٹ ٹیم نے کما ل کر دیا۔ پانچویں ٹی 20 میچ میں آسڑیلیا کو 60 رنز سے شکست دیدی ۔

تفصیلا ت کے مطابق 123 رنز کے تعاقب میں پوری آسٹریلوی ٹیم 62 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ٹی 20 کرکٹ میں آسڑیلیا کا یہ کم ترین سکور ہے۔

آسڑیلیا نے 123 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو اس کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی مانند گرتی رہیں۔ایک کے بعد ایک کھلاڑی آؤٹ ہوتا رہا اور کوئی بھی بلے باز جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔ صرف دو کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ کپتان میتھیو ویڈ 22 اور میک ڈرمٹ 17 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے چار اور محمد سیف الدین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش نے پہلے بلے با زی  کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 122 رنز بنائے تھے۔بنگلہ دیش کی جانب سے محمد نعیم 23اور محمد اللہ 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسڑیلیا کی جانب سے ڈینئیل کرسچن اور ایلس نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش نے پانچ میچوں کی سیریز چار ، ایک سے اپنے نام کی ہے۔آسڑیلیا کی ٹیم صرف چوتھا ٹی 20 میچ جیت سکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:نو ر بخاری کا شو ہر کی سا لگرہ پر دلچسپ پیغا م