سمگلروں کی فائرنگ ۔۔ 3 کسٹم اہلکارشہید 

Aug 09, 2021 | 20:15:PM
 سمگلروں کی فائرنگ ۔۔ 3 کسٹم اہلکارشہید 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) اسمگلروں نے فائرنگ کرکے 3 کسٹم اہلکاروں کو شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں پر اسمگلروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
 ڈی پی او نے بتایاکہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ درابن کی حدود کلاچی موڑ پر پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق درابن کلاں کلاچی موڑ کے کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے، ایک زخمی اہلکار نے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑا۔
 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ناکہ بندی کردی اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ، جاں بحق افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔میرا نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کر کٹر بنا ڈالا۔۔سو شل میڈیا پر مذاق کا نشا نہ بن گئیں