فردوس باجی کوپنجاب اسمبلی کے باہرشاندار”عزت افزائی“پرمبارک ہو،حافظ حمد اللہ

Aug 09, 2021 | 19:19:PM
فردوس باجی کوپنجاب اسمبلی کے باہرشاندار”عزت افزائی“پرمبارک ہو،حافظ حمد اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ فردوس باجی کوپنجاب اسمبلی سے روک کرشاندار”عزت افزائی“پرمبارک ہو،اب فردوس باجی”دربدر“ہوکریہی کہے گی،،مجھے کیوں روکا ؟ ۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کامزید کہناتھا کہ فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی کے عہدے سے سبکدوش کیااب پنجاب اسمبلی کے دروازے بھی بند کردئیے گئے، فردوس باجی سیاسی لوٹوں،،کی یہی اوقات ہوتی ہے۔
حافظ حمداللہ نے ”بڑے بے آبروھوکر تیرے کوچے سے وہ نکلے“ شعر پڑھ کر تنقید کی،ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ چندٹکوں اورمعمولی عہدوں کے حصول کے خاطر سیاسی وفاداری تبدیل کرنے والوں کایہی انجام ہوتاہے،فردوس باجی کپتان کے ساتھ قومی ٹیم میں نہ چل سکی اس لئے وفاق سے تمہیں نکال دیا گیا۔
حافظ حمد اللہ نے کہاکہ بغیر میرٹ کے فردوس عاشق اعوان کو پنجاب انڈر 19 ٹیم میں ،،وسیم اکرم پلس،،کی قیادت میں کھیلنے کاموقع دیا،خواہ فیلڈنگ ہویابیٹنگ یارننگ ھو ہر جگہ باجی فیل ہوگئی۔
انہوں نے کہاکہ فردوس عاشق باجی آپکی معشوقہ، پیسہ اوردولت ہے،حافظ حمداللہ نے فردوس عاشق اعوان کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ حلیمہ باجی سے اربوں روپے کمانے والی سلائی مشین،، رینٹ پرلے کے گھرمیں بیٹھ کر خوب دولت کمائے۔

یہ بھی پڑھیں:  بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے۔۔فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی جانے سے روک دیا گیا