نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا ترکیہ وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون رابطہ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Apr 09, 2026 | 23:31:PM
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا ترکیہ وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفون رابطہ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا ترکیہ وزیرِ خارجہ حکان فیدان سے ٹیلیفون رابطہ،دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

ترک وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے حالیہ جنگ بندی کے حصول میں پاکستان کے کردار کو سراہا،انہوں نے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے زور دیا کہ مسلسل رابطہ انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنگ بندی خطے میں دیرپا امن اور استحکام کی راہ ہموار کرے گی،دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کی تجدید کی گئی،اتفاق کیا گیا کہ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:تزئین حسین نے دوسری شادی میں تاخیر کیوں کی؟ اداکارہ نے دل کی بات بتادی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: