افسران کی گریڈ 22 میں ترقیوں کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس رواں ماہ طلب 

Apr 09, 2026 | 22:21:PM
افسران کی گریڈ 22 میں ترقیوں کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس رواں ماہ طلب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر ترقیوں کا عمل آگے بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت نے افسران کی گریڈ 22 میں ترقیوں کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس رواں ماہ طلب کیا ہے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس رواں ماہ اپریل کے آخری ہفتے میں ہو گا، اجلاس میں گریڈ 21 سے 22 کیلئے 30 سے زائد اسامیوں پر ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کی سالانہ کارکردگی و دیگر رپورٹس وزیراعظم کو ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے، ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس کی صدارت وزیراعظم یا نائب وزیراعظم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تزئین حسین نے دوسری شادی میں تاخیر کیوں کی؟ اداکارہ نے دل کی بات بتادی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: