شہباز شریف کی بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ سے فون پر گفتگو، امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

Apr 09, 2026 | 20:49:PM
 شہباز شریف کی بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ سے فون پر گفتگو، امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)  پاکستان کے وزیراعظم اور بحرین کے بادشاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کرانے میں پاکستان کی کامیاب کوششوں پر وزیراعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس پیش رفت سے خطے میں دیرپا امن کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت پر شاہ بحرین کا شکریہ ادا کیا اور گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران حملوں کے تناظر میں بحرینی قیادت کی جانب سے دکھائے گئے مثالی تحمل کو سراہا۔ انہوں نے حالیہ کشیدگی کے دوران بحرین میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

_