ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل کا غیر قانونی ویزہ کنسلٹنسی آفس پر چھاپہ،ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا) ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکلنےغیر قانونی ویزہ کنسلٹنسی آفس پر چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئےملزم محمد عثمان گرفتار 14 پاسپورٹس اور اہم دستاویزات برآمد کرلیں۔
ایف ائی اے گوجرانوالہ زون کے مطابق ملزم نے جاپان ویزہ کے نام پرشہریوں سے فی کس 53 لاکھ روپے وصول کئے تھے،ویزہ کنسلٹنسی پرچھاپے کے دوران امریکہ، برطانیہ، کینیڈا سمیت مختلف ممالک بھجوانے کی دستاویزات کا نیٹ ورک بھی سامنے آ یا۔
حکام کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،عوام بیرون ممالک جا نے کیلئے غیر قانونی ایجنٹس سے ہوشیار رہیں۔
یہ بھی پڑھیں ؛ بنگلہ دیش بورڈ کے صدر تمیم اقبال کا بڑا فیصلہ، کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ