ایک ہی گھر کے 7 بچوں اور 10 خواتین سمیت 21 افراد کی حالت غیر، دل دہلا دینے والی وجہ سامنے آ گئی

Apr 09, 2023 | 23:27:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سندھ کے علاقے جام پور میں ایک ہی گھر کے 21 افراد کی حالت خراب ہو گئی ، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جام پورکے نواحی علاقہ کوٹ طاہر میں ایک ہی گھر کی 10 خواتین اور 7 بچوں سمیت  21افراد کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاعات سامنے آ ئی ہیں،  ریسکیو ذرائع کے مطابق  تمام افراد کی حالت  زہریلا کھانا کھانے سے خراب ہو ئی ہے، متاثرہ افراد کو ریسیکو نے ٹراماسنٹر جام پورمنتقل کر دیا ہے ۔ 

ٹراما سنٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ سی ای او ہیلتھ راشد لاشاری بھی ہسپتال پہنچ گئے ہیں ، سٹی اور تھانہ صدر پولیس بھی موقع پر موجود ہے ،  فیملی سربراہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ گندم کی کٹائی سے واپسی پر گھرمیں چاول پکا کے کھائے، کھانے کے بعد چھپکلی چاولوں سے برآمد ہوئی۔