پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ردعمل آ گیا

Apr 09, 2023 | 22:53:PM
پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ردعمل آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) اتحادی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وائٹ پیپر جاری کیا گیا جس پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سےردعمل آیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر رہنما مریم  اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وائٹ پیپر ، پیلا پیپر یا لال پیپر سے عمران خان کی نالائقی نااہلی چوری اور آئین شکنی سفید نہیں ہو گی ، ہم نے تمہاری لائی معاشی تباہی اور بربادی سے قوم کو بچایا  ،‎4سال ملکی معیشت تباہ ، نوجوان بے روزگار ملک غریب اور مہنگا کرنے والا ایک سال کی کارکردگی پہ سوال پوچھ رہا ہے۔ 

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ‎پاکستان کو دیوالیہ کی نہج پہ پہنچانے والا دیوالیہ سے بچانے والوں پہ وائٹ پیپر چھاپ رہا ہے ، بہت دھیان سے پڑھا بہت ڈھونڈا لیکن وائٹ پیپر میں بجلی کا گردشی قرضہ 1100  ارب سے 2400 ارب کرنے کا ذکر نہیں ہے ,وائٹ پیپر میں گیس کا گردشی قرضہ صفر سے 1400 ارب کرنے کا ذکر نہیں ہے , وائٹ پیپر میں آٹا 35 روپے سے 100 روپے اور چینی 52 روپے سے 120 روپے کرنے کا ذکر نہیں ہے ,بجلی فی یونٹ 11 سے 25 روپے اور گیس 600 سے 1400 روپے کرنے کا ذکر نہیں ہے . 

‎لیگی رہنما کے مطابق وائٹ پیپر میں ملک پر صرف 4سال میں قرض 44 ہزار ارب کرنے کا ذکر نہیں ہے  ،سال میں 20 ہزار ارب کا تاریخی قرض لینے کا ذکر نہیں ہے،ہم نے ایک سال میں تمہارے لیے قرض کے 11 ارب ڈالر واپس کئے،4سال میں پاکستان کی تاریخ کے چار بد ترین بجٹ خساروں کا ذکر نہیں ہے ،چار سال میں ہر ملک دوست کو ناراض کرنے کا ذکر نہیں ہے ،چارسال میں دو کروڑ لوگ غربت کے جہنم میں پھینکنے اور ، 60 لاکھ بے روزگار کرنے کا ذکر نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہناتھاکہ چارسال میں پاکستان کو دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بنانے والے کو وائٹ پیپر جاری کرتے شرم آنی چاہیے ،چار سال میں ایک بھی یونٹ نئی بجلی اور گیس کا اضافہ نہ کرنے کا ذکر نہیں ہے 

‎چار سال میں ملک کو پھر سے دہشت  گردی کی نظر کرنے کا ذکر نہیں ہے ،وائٹ پیپر میں فرح گوگی اور پنکی پیرنی لوٹ مار کا کوئی ذکر نہیں ، پیپرمیں خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی، پانچ قیراط کے ہیرے اور انگوٹھیوں کی تصاویر بھی شائع کرنی تھیں ،پیپر میں آئی ایم ایف سے خود معاہدہ کرنےاور پھر اس کے ڈیفالٹ کا ذکر نہیں ہے،چار سال مہنگائی 4 فیصد سے 25 فیصد کرنے کا ذکر نہیں ہے ،ترقی کی شرح 6.2 فیصد سےمنفی 0.4 پر پہنچانے کا ذکر نہیں ہے ،پیپر میں کورونا کے 1200 ارب روپے کی چوری کا ذکر نہیں ہے ، فارن فنڈنگ ، گھڑی چور ٹرین کے والد کا ذکر نہیں ہے،وائٹ پیپر میں  صحافیوں کو گولیاں مارنے، پسلیاں توڑنے کا بھی ذکر نہیں ہے۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رپورٹرز ود آؤٹ باڈرز سے میڈیا کے لئے”  پریڈیٹرز” کا خطاب لینے کا ذکر نہیں ہے،وائٹ پیپر میں عوام کا 190ملین  پاؤںڈ کے ڈاکے کا ذکر نہیں ہے۔