سندھ گورنر ہاوس ملازمین میں عید کے کپڑوں کی تقسیم

Apr 09, 2023 | 21:55:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سندھ گورنر ہاﺅس میں کامران ٹیسوری کی جانب سے ملازمین میں عید کے کپڑوں کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد  کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاﺅس کے  گریڈ ایک سے 12تک کے ملازمین میں کپڑے تقسیم کئے ، اس دوران گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ گورنر ہاﺅس کے کم تنخواہ والے ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کروں، گورنر ہاﺅس کے ملازمین کے مسائل کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گےمہنگائی کی وجہ ہر شخص پریشان ہے ،ملازمین کے لئے جو ممکن ہوسکے گا کروں گاسندھ
 ملازمین نے کپڑے  ملنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔