پاکستانی ٹیم سے باہر ہونے والے گیند باز کی کاونٹی چیمپئن شپ میں حیران کن پرفارمنس

Apr 09, 2023 | 20:41:PM
پاکستانی ٹیم سے باہر ہونے والے گیند باز کی کاونٹی چیمپئن شپ میں حیران کن پرفارمنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی ٹیم کے تیز گیند باز محمد عباس نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے پہلے ہی میچ میں 9 وکٹیں لے کر پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی کو  حیران کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عباس نے ہیمپشائر کی جانب سے نوٹنگھم شائر کے خلاف9 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو اہم فتح سے ہمکنار کیا ہے ، پاکستانی تیز گیند باز نے پہلی اننگز میں 6 اور دوسری اننگز میں 3 وکٹیں حاصل کیں، پاکستانی باؤلر کی شاندار پرفارمنس کے باعث ہیمپشائر نے کامیابی حاصل کی ۔

واضح رہے کہ محمد عباس کو  انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے سیلیکٹ نہیں کیا گیا تھا جس پر وہ کافی مایوس تھے اور انہوں نے چند دن پہلے اپنی افسردگی کا اظہار بھی کیا تھا۔