موبائل کا استعمال کرتا بندر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز 

Apr 09, 2023 | 14:04:PM
 وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر کھانے کے اور موبائل کے ایک ساتھ مزے لوٹ رہا ہے، ایک ہاتھ سے کچھ کھا رہا ہے اور دوسرا ہاتھ مسلسل ویڈیو اسکرولنگ پر ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر کھانے کے اور موبائل کے ایک ساتھ مزے لوٹ رہا ہے، ایک ہاتھ سے کچھ کھا رہا ہے اور دوسرا ہاتھ مسلسل ویڈیو اسکرولنگ پر ہے۔ 

آج کل موبائل کا استعمال بے حد بڑھ گیا ہے حتیٰ کے کچھ فرد کھانا کھاتے ہوئے بھی موبائل کا استعمال نہیں چھوڑتے۔

سوشل میڈیا صارفین کھانا کھاتے ہوئے بھی اپنی آنکھوں اور ذہن کو مصروف رکھنے کے لیے موبائل کا استعمال کرتے ہیں اور جسے اب بندروں نے بھی اپنا لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی مثال وائرل ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے۔

بندر موبائل پر اپنی پسند کی ویڈیو پر دیکھ رہا ہے اور جو پسند نہیں آ رہی اسے آگےکر دیتا ہے۔

اس ویڈیو کو ہزاروں سوشل میڈیا صارفین دیکھ اور پسند کر چکے ہیں، انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔