پالتو کتے کی مالک کی تیمارداری کی ویڈیو ، سوشل میڈیا پر وائرل 

Apr 09, 2023 | 13:51:PM
ایک پالتو کتے کی اپنی خاتون مالک سے محبت اور اس کا خیال رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک پالتو کتے کی اپنی خاتون مالک سے محبت اور اس کا خیال رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔  

جانوروں میں کتوں کو انسان کا دوست اور سب سے زیادہ وفادار مانا جاتا ہے۔

کچن میں گھریلو کام میں مصروف خاتون بیماری اور کمزوری کے باعث فرش پر بیٹھتی ہے تو وہاں موجود کتا بھی اسے محسوس کرلیتا ہے اور فوراً ہی اپنی مالکن کی خدمت کرنے لگ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: الجیریا: جامع مسجد میں کم عمر بچوں کی نماز ادا  کرتے دل چھونے والی ویڈیو

کتا اپنی مالکن کو اس دوران کوئی بھی کام کرنے نہیں دیتا، وہ خود ہی دوا اور فریج کھول کر پانی اپنی مالکن کو دیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں مرتبہ دیکھا اور پسند کیا جاچکا ہے۔