امیتابھ کی بیوی۔ابھیشک کی والدہ۔ایشوریہ کی ساس کتنے برس کی ہوگئیں ؟ 

Apr 09, 2022 | 19:38:PM
بالی ووڈ ، اداکارہ  ،جیا بہادری، فیملی
کیپشن: بالی ووڈ  اداکارہ  جیا بہادری اپنی فیملی کے ہمراہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ اور  بڑےفلمی گھرانے کی سربراہ جیا بہادری آج 74 برس کی ہوگئیں، اداکاری کے میدان میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ہے ۔ان کی فلموں پر اگر نظر ڈالیں تو پتہ چلے گا کہ وہ پردے پر جو کچھ بھی کرتی ہیں وہ ان کے ذریعہ ادا کئے گئے کردار کا ضروری حصہ لگتے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جیہ بہادری کی پیدائش 9اپریل 1948کو بنگالی کنبہ میں ہوئی تھی ۔ان کے والد ترون بہادری صحافی تھے ۔ جیا بہادری نےاپنی ابتدائی تعلیم سینٹ جوزف کانوینٹ سے مکمل کی۔اس کے بعد انہوں نے پونا فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے لیا۔70کی دہائی میں اداکارہ بننے کا خواب لیکرجیا بہادری نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔انہوں نے اپنے اداکاری کیریر کی شروعات 15برس کی عمر میں فلم ساز اور ڈائریکٹر ستیہ جیت رے کی بنگلہ فلم ’مہانگر ‘سے کی ۔اس کے بعد انہوں نے ایک بنگلہ کامیڈی فلم ’دھنی موئے‘  میں بھی کام کیا جو سپر ہٹ ثابت ہوئی۔جیا بہادری کوابتدائی کامیابی دلانے میں فلم ساز اور ڈائریکٹر رشی کیش مکھرجی کی فلموں کا اہم رول رہا۔انہیں پہلا بڑا بریک ان کی فلم’ گڈی‘ سے ملا۔اس فلم میں جیا بہادری نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا جو فلمیں دیکھنے کی کافی شوقین ہے اور اداکار دھرمیندر سے محبت کرتی ہے ۔اپنے اس کردار کو جیا بہادری نےاتنے چلبلے طریقہ سے ادا کیا کہ ناظرین اس کردار کو آج بھی بھول نہیں سکے۔ 1972میں جیا بہادری کو رشی کیش مکھرجی کی فلم’ کوشش‘ میں کام کرنے کا موقع ملا جو ان کے پردہ سیمیں کیرئیر کے لئے سنگ میل ثابت ہوا۔اس فلم کی کامیابی کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔وہ اس فلم میں زبردست اداکاری کے لئے انہیں اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔فلم ’کوشش‘ میں جیا بہادری نے گونگی لڑکی کا کردار ادا کیا جو کسی بھی اداکارہ کے لئے بہت بڑا چیلنج تھا۔بغیر ڈائیلاگ بولے صرف آنکھوں کے اشاروں سے ناظرین کو سب کچھ بتا دینا جیا بہادری کی اداکاری کی صلاحیت کی ایسی مثال تھی جسے شاید ہی کوئی اداکارہ دہرا سکے ۔فلم’ کوشش‘ کی کامیابی کے بعد رشی کیش مکھرجی جیا بہادری کے پسندیدہ ڈائرکٹر بن گئے ۔بعد میں جیا بہادری نے ان کی ہدایت کاری میں باورچی، ’چپکے چپکے‘ اور ’ملی‘ جیسی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمان سپریم ادارہ ، سپریم کورٹ پارلیمان کا اجلاس بلانے کا حکم کیسے دے سکتی ہے،شیریں مزاری