پارلیمان سپریم ادارہ ، سپریم کورٹ پارلیمان کا اجلاس بلانے کا حکم کیسے دے سکتی ہے،شیریں مزاری 

Apr 09, 2022 | 18:21:PM
 وفاقی، وزیر، شیریں، مزاری
کیپشن: وفاقی وزیر شیریں مزاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہاہے کہ پارلیمان سپریم ہے، سپریم کورٹ پارلیمان کا اجلاس بلانے کا حکم کیسے دے سکتی ہے،یہی روایت رہی تو کوئی بھی اٹھ کر سپیکر کی رولنگ کو عدالت میں چیلنج کردے گا۔
وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہاکہ اگرعالمی سازش کو ناکام بنانا ہے تو عدم اعتماد کی تحریک کو معطل کردیناچاہئے،ان کاکہناتھا کہ7 تاریخ کو مراسلہ آیا،8 تاریخ سے ڈالرز لیکر لوگ غائب ہونا شروع ہو گئے،قوم ان کو غداری پر کبھی معاف نہیں کرے گی ،یہ الیکشن سے اسی لئے ڈر رہے ہیں ، یہ جانتے ہیں قوم کس طرف کھڑی ہے، آخر آپ الیکشن سے کیوں ڈر رہے ہیں کیا آپ کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں ۔
شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ امریکا کو کوئی بھی طاقتور قبول نہیں ہے ،اسی لئے اس نے پاکستان میں ایک جمہوری حکومت کو ہٹانے کی سازش کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے امریکہ نے پاکستانی لیڈروں کو خریدا اور امریکا اس طریقے سے پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت کرتا ہے، اور اس بار بھی امریکا نے یہی طریقہ اپنایا اور کہا کہ عمران خان کو ہٹانا ہے۔ اور امریکا کے کہنے پر ہی اپوزیشن کی جماعتیں متحد ہوئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والے امریکی ڈکٹیشن پر چل رہے ہیں اور انہوں نے امریکا کی غلامی قبول کی ہے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ امریکہ کو کوئی بھی طاقتور قبول نہیں ہے اور اسی لئے وہ عمران خان کے خلاف لگ گیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایک جھوٹا ملک ہے اور اس نے اقوام متحدہ میں جھوٹ بولا تھا کہ عراق کے پاس جوہری ہتھیار ہیں لیکن عراق پر چڑھائی کرنے کے بعد کہا کہ اسے غلط رپورٹ ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے منحرف ارکان کو بڑا جھٹکا دیدیا