پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ہونیوالی ٹی 20 سیریز ملتوی

Apr 09, 2021 | 21:27:PM
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ہونیوالی ٹی 20 سیریز ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جون میں 2 ٹی20 میچز کی سیریز انگلینڈ میں ہونی تھی لیکن اب یہ سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جون میں ہونیوالی 2 ٹی20 میچز کی سیریز معطل ہو گئی ہے۔کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق انگلینڈ کی جانب سے گرائونڈز دینے سے معذرت کے باعث سیریز ممکن نہیں رہی، انگلینڈ میں مصروف کرکٹ شیڈول کے باعث گرائونڈز دستیاب نہیں۔
ڈائریکٹر آپریشنز کرکٹ آئرلینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچز کیلئے نئی ونڈو تلاش کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان یہ سیریز گزشتہ برس کورونا کے باعث نہیں ہوسکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈسکہ ضمنی الیکشن کل، مریم نواز نے اپنا پیغام جاری کردیا