ڈسکہ ضمنی الیکشن کل، مریم نواز نے اپنا پیغام جاری کردیا

Apr 09, 2021 | 21:24:PM
ڈسکہ ضمنی الیکشن کل، مریم نواز نے اپنا پیغام جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈسکہ ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کل ہو گی،مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کیلئے اپنا پیغام جاری کردیا ۔
مریم نواز نے ضمنی الیکشن میں نوشین افتخار کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے،مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ میری ڈسکہ کی عوام سے اپیل ہے کہ پہلے سے زیادہ جوش جذبے کے ساتھ نکلیں اور نوشین افتخار کو جتوائیں۔
نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ ڈسکہ کی عوام نے ووٹ چوروں سے اپنا حق چھینا ،ڈسکہ کی بہادری کی وجہ سے ووٹ کا حق انہیں دوبارہ ملا ہے ،ڈسکہ کی عوام آٹا، گیس اور بجلی چوروں کو سبق دینے کیلئے اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں یہ حکومت جب تک رہے گی عوام پر ظلم اور ستم کے پہاڑ توڑتی رہے گی ،انہوں نے کہاکہ ڈسکہ کی غیور عوام سے التماس ہے کہ پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ نکلیں اور شیر پر مہر لگائیں۔