لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش

Sep 08, 2025 | 23:09:PM
 لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور  سمیت  پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کے بعد متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے، لاہور میں سب سے زیادہ 108 ملی لیٹر بارش پانی والا تالاب میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

واسا کی جانب سے جاری کی گئی تفصیل کے مطابق لاہور میں جیل روڈ پر 46، لکشمی چوک پر 87، مغلپورہ میں 20، تاجپورہ میں 25 اور نشتر ٹاؤن میں 55 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پانی والا تالاب میں 108، فرخ آباد میں 94، گلشن راوی میں 62، اقبال ٹاؤن میں 78، سمن آباد میں 77 اور جوہر ٹاؤن میں 61 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد،گوجرانوالہ،شیخوپورہ،بہالپور میں بھی موسلادھار بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئے، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں  مون سون اور سیلاب کے باعث 910 اموات ہوئیں،عالمی ادارہ صحت 

دوسری جانب واسا کے ایم ڈی غفران احمد نے لاہور کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا ہے اور تمام مرکزی شاہراہوں کو جلد از جلد کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ایمرجنسی کیمپ کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد از جلد نشیبی علاقوں کو کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔