یوم بحریہ کے موقع پر شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا

Sep 08, 2025 | 22:27:PM
یوم بحریہ کے موقع پر شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک بحریہ میں یوم بحریہ شہداء کو خراج عقیدت اور آپریشنل مہارت کے شاندار مظاہرے کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر نیول چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر کا دن اُن سرفروشوں کے تاریخی حوصلوں کا مظہر ہے جو سمندری محاذ پر ثابت قدم رہے۔

انھوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کی ثابت قدمی اور بحری سرحدوں کا ناقابلِ تسخیر دفاع ہمارے تابناک ماضی کا تسلسل ہے۔

نیول چیف نے بتایا کہ یومِ بحریہ کا آغاز قرآن خوانی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا، دیگر تقریبات میں تقریری اور ملی نغموں کے مقابلے، میراتھن، کشتی ریلی اور شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقات کا اہتمام شامل تھا۔

پی این ایس قاسم، منوڑہ میں بحری انسدادِ دہشت گردی کی شاندار مشق کا بھی انعقاد کیا گیا، اس مشق میں مختلف آپریشنل منظر ناموں میں پاک بحریہ کی مکمل تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

تقریب میں اعلیٰ عسکری و سول حکام، شہداء کے اہلِ خانہ اور غازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :غزہ پر امریکی صدر کی تجاویز قبول کرتے ہیں: اسرائیل