رحیم یارخان , سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے دوران   کشتی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق

Sep 08, 2025 | 20:30:PM
 رحیم یارخان , سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے دوران   کشتی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کی تحصیل لیاقت پور میں سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے دوران   کشتی الٹنے سے3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت پور میں  کشتی پر سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کیا جارہا تھا کہ اس دوران کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں3 افراد پانی میں ڈوب گئے۔ ڈوبنے والے ایک فرد کی نعش برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ کشتی الٹنے کے باعث حادثہ میں ڈوبنے والے2ا فراد کی نعشوں کی تلاش جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلابی سیلفی بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کو پانی میں موت کی نیند سلا گیا