ایشیا کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

Sep 08, 2025 | 14:04:PM
ایشیا کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ّ24 نیوز) ایشیا کپ ٹی ٹونٹی 2025 کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

ایشیا کپ ٹی ٹونٹی 2025 کے لیے پاکستان کے 2 امپائرز میچ آفیشلز میں شامل ہیں۔

 آصف یعقوب اور فیصل آفریدی ایشیا کپ ٹی 20 میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

سری لنکا، بھارت، افغانستان اور بنگلہ دیش کے بھی دو دو امپائرز کو میچ آفیشلز میں شامل کیا گیا ہے۔

 رچی رچرڈسن اور اینڈی پائیکروفٹ میچ ریفری مقرر کر دیئے گئے۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں آصف یعقوب آن فیلڈ اور فیصل آفریدی ٹی وی امپائر ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا پہلا میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کل 9 ستمبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

 پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔