شعیب اختر کے ہمشکل کی بولنگ کروانے کی ویڈیو وائرل

Sep 08, 2023 | 21:44:PM
شعیب اختر کے ہمشکل کی بولنگ کروانے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمان سے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز محمد عمران کو راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا ہمشکل قرار دیا جانے لگا۔

ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر جیسا گیند باز بولنگ کرتے نظر آ رہا ہے یہ کوئی اور نہیں بلکہ عمان کے تیز گیند باز محمد عمران ہیں جو بلکل سابق اسپیڈ اسٹار کے جیسے نظر آتے ہیں۔

عمان کے محمد عمران کی عمر فی الحال 37 سال ہے اور وہ اب تک 33 فرسٹ کلاس میچز میں 51 وکٹیں اور 1266 رنز بنا چکے ہیں جبکہ 45 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں 32 وکٹیں اور 409 رنز بنا چکے ہیں۔

وائرل ویڈیو کو دیکھ کر لوگ دلچسپ تبصر کررہے ہیں جبکہ اکثر لوگ انہیں بولنگ کرتا دیکھ کر کنفیوز ہوگئے کہ کہیں یہ شعیب اختر تو نہیں۔