نگران وزیراعظم کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس، آرمی چیف کی بھی شرکت

Sep 08, 2023 | 20:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا پانچواں اجلاس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کی معاشی بحالی، کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا پانچواں اجلاس اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں آرمی چیف، عبوری وفاقی کابینہ، صوبائی وزرا اعلیٰ اور متعلقہ اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی،اجلاس میں وفاقی وزرانے متعلقہ شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،اجلاس کو ملک میں مقامی و بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹوں کے سدباب کیلئے لائحہ عمل سے آگاہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں معاشی و انتظامی چیلنجزسے نبرد آزما ہونے اور ملکی معیشت کی ترقی کیلئے روڈ میپ وضع کیا گیا، اجلاس کو ریگیولیشن کو مو¿ثر اور تیز بنانے کے جامع پلان پر بھی بریفنگ دی گئی،اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبہ بندی پر مشاورت ہوئی۔
وزیر اعظم نے اس حوالے سے عملی اقدامات کی منظوری دی اور ہدایت کی کہ ان پر عملدرآمد معینہ مدت میں یقینی بنایا جائے،وزرا ان اقدامات پر عمل یقینی بنائیں،وزیراعظم نے کہاکہ نگران حکومت کی قلیل مدت کے باوجود ہمیں معاشی بحالی کے منصوبے پر عملدآمد یقینی بنانا ہے،ان اقدامات کے نفاذ سے آئندہ منتخب حکومت کو بھی ملکی معیشت کی بحالی کے پروگرام پر عملدرآمد میں آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سونا27 ہزار300 روپے سستا ، فی تولہ قیمت کتنی رہ گئی؟ خریداروں کیلئے اچھی خبر