بجلی چوری کیخلاف پہلاری ایکشن،ایس ڈی او کو تبدیل کردیا گیا

Sep 08, 2023 | 19:33:PM
بجلی چوری کیخلاف پہلاری ایکشن،ایس ڈی او کو تبدیل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کبیروالا میں ن لیگی امیدوار ایم پی اے رانا عرفان  کی بجلی چوری پکڑنے کا معاملہ,ایس ڈی او واپڈا محمد اسلم مرالی کو تبدیل کردیا گیا . 

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایچ آر ایم میپکو ہیڈکوارٹرز ملتان نے احکامات جاری کرتے ہوئے محمد اسلم مرالی کو ایس ڈی او سرائے سدھو تعینات کرتے ہوئےفوری طور پر  چارج واپس لے لیا گیا۔

تھانہ صدر کبیروالا میں رانا عرفان محمود،رانا فرمان محمود،رانا عمران محمود،علی عرفان اور 15 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیا گیا۔

رانا عرفان محمود پر بجلی چوری جبکہ دیگر پر واپڈا ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج ہوا ۔پولیس کی جانب سےملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔