مایا علی کی سوئمنگ پول پارٹی، تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

Sep 08, 2023 | 13:30:PM
 پاکستانی خوبرو اداکارہ مایا علی کی سوئمنگ پول پارٹی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی خوبرو اداکارہ مایا علی کی سوئمنگ پول پارٹی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئیں۔

پاکستانی ڈراموں میں  اپنی بہترین اداکاری سے جان ڈالنے والی اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں پول میں سوئمنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 مایا علی کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں انہیں غباروں سے بھرے ایک سوئمنگ پول میں ایک ٹیوب میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ  بے انتہا خوش ہوتی نظر آرہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ سچ میں ایک بچے کی مانند ہنستی کھیلتی نظر آرہی ہیں اور اسی سبب انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ میرے اندر چھپے بچے کو باہر لاتے ہوئے میں‘۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان کے مداحوں کا رش لگ گیا ہے اور وہ اداکارہ کی شوخ مزاجی پر ان کی تعریفیں کرتے دکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ حمائمہ ملک کو نازیبا لباس پہننا مہنگا پڑگیا

یاد رہے کہ مایا علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔    

View this post on Instagram

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

View this post on Instagram

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

View this post on Instagram

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)