190 ملین پاونڈز کرپشن کیس، نیب نے علی امین گنڈ ا پور کو طلب کر لیا

Sep 08, 2023 | 11:52:AM
190 ملین پاونڈز کرپشن کیس، نیب نے علی امین گنڈ ا پور کو طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کی کرپشن کی تحقیقات میں نیب نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو بھی شامل تفتیش ہونے کےلئے طلب کر لیا ۔
 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او  ڈیرہ اسماعیل خان کی وساطت سے نیب راولپنڈی نے علی امین گنڈہ پور کو 13 ستمبر کو نیب کی سنٹرل انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس بھیجوا دیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 3 دسمبر2019 کو کابینہ کے جس اجلاس میں سابق وزیراعظم بند لفافہ میں موجود خفیہ معاہدہ کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم کو قومی خزانہ کی بجائے۔۔ ذاتی مفاد میں کھپانے کے لئے کابینہ کی منظوری لے رہے تھے تو آپ بھی کابینہ کے اس اجلاس میں موجود تھے۔ اس لئے آپ شامل تفتیش ہو کر اس معاملہ میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں ۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے کا امکان