اشتہاری ملزم ابوظہبی سے گرفتار، جہلم  پولیس کے حوالے

Sep 08, 2023 | 11:34:AM
جہلم میں شہری کو قتل اور دو افراد کو زخمی کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا ملزم ابوظبی سے گرفتارایف ائی اے انٹرپول نے ملزم ثقلین کو جہلم پولیس کے حوالے کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر کیانی)جہلم میں شہری کو قتل اور دو افراد کو زخمی کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا ملزم ابوظبی سے گرفتارایف ائی اے انٹرپول نے ملزم ثقلین کو جہلم پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم ثقلین نے 2017میں ساتھیوں کے ساتھ ملکر واردات کی اور ابوظہبی فرار ہوگیا ملزم کو تھانہ چوٹالہ منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ملزم کےخلاف جہلم کے مقامی تھانے میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لیے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حمائمہ ملک کو نازیبا لباس پہننا مہنگا پڑگیا

ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ باقی  بیرون ملک فرار ہونے والے سنگین نوعیت کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروے کار لائے جارہے ہیں۔