ڈاکٹر بننے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

Sep 08, 2022 | 17:08:PM
ڈاکٹر بننے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر
کیپشن: ڈاکٹر بننے کے خواہشمند
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی شرط میں انٹرمیڈیٹ میں ساٹھ فیصد نمبرز لینے والے اہل قرار  دے دیا گیا ۔ 

 تفصیلا ت کے مطا بق  ایم ڈی کیٹ 2022 امتحان میں پاس کرنے کی شرع میں ایم بی بی ایس داخلے کیلئے 55فیصد نمبر اور ڈینٹل کیلئے 45فیصد نمبر مقرر کر دیے  گئے ہیں اور میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی شرط میں انٹرمیڈیٹ میں ساٹھ فیصد نمبرز لینے والے اہل قرار  دے دیا گیا ہے ۔تاحکم ثانی ایم ڈی کیٹ امتحان ملتوی کردیا گیا، ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے نئی تاریخ و شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔ ایم ڈی کیٹ 2022 رجسٹریشن کا دوبارہ آغاز 10ستمبر سے 25 ستمبر تک ہوگا۔ 

 واضح رہے کہ رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کا مقصد ان تمام طلبا جو کسی وجہ سے رجسٹریشن نہیں کراسکے انکو موقع دینا ہے۔