معروف کار کمپنی کے شورروم میں آگ لگ گئی،لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں جل کے راکھ

Sep 08, 2022 | 15:01:PM
معروف کار کمپنی کے شورروم میں آگ لگ گئی،لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں جل کے راکھ
کیپشن: کِیا یونائیٹڈ موٹرز
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رحیم یار خان میں کِیا شوروم میں آگ لگ گئی، لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں جل کے راکھ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کِیا یونائیٹڈ موٹرز کی رحیم یار خان میں واقع  ڈیلر شپ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے باعث بھاری نقصان ہوا،  لاکھوں روپے مالیت کی 23 گاڑیاں جل کر راکھ ہوگیئں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  آگ لگنے کی وجہ سےانوینٹری اور دیگر املاک ملا کر کمپنی کو  تقریباً 220 ملین روپے کا مالی نقصان ہوا۔خوش قسمتی سے عملہ میں سب محفوض رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر چند گھنٹوں میں آگ پر قابو پالیا۔