سارہ خان نےاپنی ازدواجی زندگی سوشل میڈیا پر ٹاب ٹرینڈ بننے کی وجہ بتا دی

Sep 08, 2022 | 13:07:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سارہ اور فلک کی شادی شدہ زندگی توجہ کا مرکز کیوں بنی رہتی ہے؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی شادی اکثر  سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے، اب آخرکار اس حوالے سے سارہ خان کا ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سارہ خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے اپنی شادی کو اتنا پبلک کیوں کیا؟‘

انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بنیادی طور پر میری زندگی کے تمام مرد، چاہے وہ میرے والد ہوں، میرے بھائی ہوں یا میرے شوہر، ہمیشہ سے مثالی رہے ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’میرے لیے شادی ہمیشہ سے ایک خوبصورت تصور تھا، اور پھر میں نے فلک سے شادی کر لی، جوکہ اتنی ہی خوبصورت تھی جیسا کہ میں نے تصور کیا‘۔

سارہ خان نے مزید وضاحت کی کہ ’لہٰذا، میں یہ سمجھتی ہوں کہ کیوں نہ ہم مردوں کے بہتر پہلو کو دکھائیں اور اس مقصد کے لیے میں اپنا کردار ادا کررہی ہوں اور لوگوں کو یہ دکھانے کی کوشش کرتی ہوں کہ زندگی اور مرد دونوں ہی اتنے خوبصورت ہو سکتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کی شادی 2020 میں ہوئی اور اب دونوں کی ایک پیاری سی بیٹی ہے جس کا نام ’عالیانہ فلک‘ ہے۔