لاہور ہائیکورٹ کے جج نے مریم نواز کی درخواست سننے سے معذرت کرلی

Sep 08, 2022 | 13:21:PM
لاہور ہائیکورٹ کے جج نے مریم نواز کی درخواست سننے سے معذرت کرلی
کیپشن: مریم نواز
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے عدالت میں اپنے پاسپورٹ واپسی کے لئے درخواست دائر کی تھی جس کے بعد ہا ئیکورٹ کے جج نے درخواست سننے سے معذرت کر لی ہے ۔ 

مسلم لیگ ( ن) کی رہنما مریم نواز نے  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا  کہ گزشتہ 4 سال سے انکا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ نیب چوہدری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔درخواست میں مزید لکھا گیا تھا  کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی ہے اور لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا ۔

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل بینچ نے کی۔  دو رکنی بینچ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے مریم نواز کا کیس سننے سے معذرت کر لی۔جسٹس انواز الحق پنوں کی جانب سے کیس سننے سے معذرت کے بعد مریم نواز کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی گئی۔

واضح رہے  کہ رمضان شوگر ملز کیس میں عدالت نے مریم نواز کا پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف مریم نواز نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب والدہ بستر مرگ پر تھیں تو اس وقت بھی وطن واپس آگئی تھی، عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپس کیا جائے۔