راکھی ساونت کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Sep 08, 2022 | 12:07:PM
فائل فوٹو
کیپشن: راکھی ساونت اسلام قبول کرنے والی ہیں؟
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ  اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت آئے روز اپنے بے باک انداز اور رقص کی وجہ سے خبروں کی زینت  بنی  رہتی ہیں ۔اب اداکارہ اپنے نئے انداز کی وجہ سے ایک بار پھر سے  سوشل میڈیا پر سب کی توجہ مرکز بنی ہوئی ہیں۔راکھی ساونت نے اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے عبایا اور حجاب پہنا ہوا ہے۔اس ویڈیو میں راکھی ساونت اپنے نئے دوست عادل خان درانی سمیت چند  افراد کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں، یہ مختصر ویڈیو  دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ راکھی ساونت اسلامی طرز زندگی سے بے حد خوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  معروف بھارتی  اداکارہ، رقاصہ، ماڈل اور میزبان راکھی ساونت کی حجاب پہنے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میں اپنی زندگی سے پیار کرتی ہوں‘ ۔

راکھی کی اس ریل کے نیچے سیکڑوں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن کے اس نئے انداز کی تعریفیں کی جا رہی ہیں جبکہ کچھ صارفین راکھی کے اسلام قبول کر لینے سے متعلق بھی خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعدد انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ راکھی ساونت کو ہدایت مل گئی ہے جبکہ سیکڑوں کی جانب سے راکھی ساونت کو عادل کے ساتھ خوشحال زندگی کی دعائیں بھی دی جا رہی ہیں۔

 یاد رہے کہ متنازع بھارتی شخصیت راکھی ساونت آئے دن اپنے نت نئی ویڈیوز اور انداز سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائے رکھتی ہیں۔