طوفارنی بارشیں،65 کلومیٹر طویل ٹریفک جام ،4 دنوں سے نظامِ زندگی مفلوج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست بہار کے ضلع روہتاس اور اورنگ آباد کے درمیان قومی شاہراہ 19 (NH-19) پر 65 کلومیٹر طویل ٹریفک جام نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے۔ یہ شاہراہ طوفانی بارشوں کے باعث چار دنوں سے مکمل طور پر بند ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شاہراہ جو دہلی سے کولکتہ کو جوڑتی ہے اور ملک کے سب سے اہم تجارتی راستوں میں سے ایک ہے، گزشتہ چار دنوں سے مکمل طور پر بند ہے۔ درجنوں کلومیٹر تک لاریوں، بسوں، کاروں اور موٹر سائیکلوں کی قطاریں جمی ہوئی ہیں، جبکہ گاڑیاں رینگنے کی رفتار سے بمشکل چند میٹر آگے بڑھ رہی ہیں۔اس بحران کی بنیادی وجہ گزشتہ جمعہ کو ضلع روہتاس میں ہونے والی طوفانی بارشں ہے۔ بارش کے پانی نے شاہراہ کے ساتھ موجود سروس لین اور عارضی متبادل راستوں کو سیلابی نالوں میں تبدیل کر دیا۔ یہ عارضی راستے دراصل ایک ہائی وے توسیعی منصوبے کے دوران بنائے گئے تھے تاکہ گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہے، مگر بارش کے بعد ان میں اتنا پانی بھر گیا کہ وہ ناقابلِ استعمال ہوگئے۔پانی جمع ہونے اور سڑکوں میں بننے والے بڑے گڑھوں نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا۔ کئی گاڑیاں پھسل کر بند ہو گئیں، جس کے نتیجے میں پورا ٹریفک نظام جام ہوگیا اور ہزاروں لوگ سڑک پر پھنس کر رہ گئے۔میڈیا رپورٹس اور مقامی شہریوں کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اب تک کوئی مؤثر اقدام سامنے نہیں آیا۔ نہ تو پانی نکالنے کا کام شروع ہوا اور نہ ہی متبادل راستوں کی بحالی پر کوئی پیش رفت ہوئی۔
रोहतास, बिहार
— Gaurav Kumar (@gaurav1307kumar) October 8, 2025
दिल्ली-कोलकाता हाईवे पर बीते 4 दिनों से लंबा जाम, NH पर 40KM तक फैला जाम
बीते चार दिनों से लगा जाम रोहतास जिले से लेकर औरंगाबाद जिले तक पहुंचा, 24 घंटे में गाड़ीयां 5km रास्ता तय कर पा रही है...@yadavtejashwi @NitishKumar #Bihar #Rohtas #Video pic.twitter.com/NpNG3CL2co
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ کی نجی ویڈیوز بنانے کے الزام میں بھارتی فلم پروڈیوسر گرفتار