وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 21 کے کیپٹن (ر) محمد محمود اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر تھے، تعیناتی سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ڈپٹی سیکرٹری امین اللہ خان کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے پاور ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن محمد زبیر خان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ایم ایس ونگ کو واپس کی گئی ہیں۔
مزید برآں سبجیکٹ سپیشلسٹ، محکمۂ ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا حکومت نجمہ خان ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، قومی کمیشن برائے انسانی ترقی تعینات کی گئی ہیں۔
دریں اثناء دفاع ڈویژن کے ماتحت ایم ایل اینڈ سی ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ارشاد خان کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر دفاع ڈویژن تعینات کیا گیا ہے اور سیکشن افسر اطلاعات ڈویژن حماد رحیم کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی مدت میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے جو کہ رواں برس 30 اگست سے شمار ہو گی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایف بی آر نے سول سرونٹس رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا